ملتان میں اسٹیج اداکارہ شمیم کو قتل کر دیا گیا

02:17 PM, 9 Oct, 2017

ملتان   کے علاقے شاہ ٹاؤن کی رہائشی اسٹیج اداکارہ شمیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 30 سالہ شمیم کو فون کے ذریعے کالر نے گھر سے باہر بلایا اورگھر سے باہر نکلتے ہی شمیم کو گولی مار دی گئی۔
مقتولہ کے ورثا نے شمیم کے خاوند پر قتل کے شبہ کا اظہار کیا ہے انہوں نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ قتولہ کی خاوند سے کافی عرصہ سے ناچاقی چل رہی تھی یہ وجہ ہے کہ مقتولہ کہ لواحقین کو مقتولہ کہ شوہر پر شک ہے ۔
پولیس اور ہومی سائیڈ شعبہ نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور پولیس نے تفشیش کے لیے مقتولہ کا موبائل بھی تحویل میں لے لیاہے۔

مزیدخبریں