جدہ میں قصر السلام پر حملہ آور کے دہشت گرد ہونے پر خاندان حیرت زدہ

01:46 PM, 9 Oct, 2017

سعودی محل پر حملہ کرنے والا دہشت گرد کون تھا؟ اہلخانہ نے ایسی بات کر دی کہ یقین کرنامشکل ہو جائے

جدہ: جدہ میں قصر السلام پر حملہ کرنے والے سعودی شہری منصور العامری سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ وہ سرحدی محافظوں میں سے ایک اسامہ العامری کا بھتیجا تھا۔

اسامہ وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے حوثیوں کے ہاتھوں شہید ہوگیاتھا۔ منصور العامری کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ ان کا بیٹا اندر سے دہشت گرد ہے۔

سوشل میڈیا پر خون میں لت پت اس کی لاش دیکھ کر خاندان کے تمام افراد حیرت زدہ رہ گئے۔ خاندان کے ایک دوست نے بتایا کہ العامری نے ثانوی اسکول پاس کیا تھا۔ نجی کمپنی میں ملازم تھا۔

اپنے والد کے ساتھ جدہ میں قیام پذیر تھا۔ تمام تقریبات میں شرکت کررہا تھا۔ اس کے رویئے سے کوئی انہونی بات نظر نہیں آتی تھی۔ کسی کو یہ سن کر یقین نہیں آرہاتھا کہ منصور دہشت گرد اور قاتل بھی ہوسکتا ہے۔

واردات سے دو روز قبل وہ اپنی بیوی کو جو ماں بننے والی ہے۔ گاﺅں لے گیاتھا اور وہاں اسے چھوڑ کر چلا آیا تھا۔ وہ ایک بچی کا باپ بھی تھا۔

مزیدخبریں