ممبئی: بھارتی اداکاروں کی شان و شوکت کا اندازہ تو سب کو ہی ہےلیکن آپ جان کر حیران رہ جائیں گے بہت سے اداکار ایسے ہیں جو سفر کے لیے نجی طیاروں کا استعمال بھی کر تے ہیںمعروف اداکارہ شلپا شیٹھی پرائیوٹ جیٹ میں سفر کرنا پسند کرتی ہیں انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصاویر بھی شئیر کی ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ پرائیوٹ جیٹ پر سفر کر تی ہیں ۔
ہالی اور بالی وو ڈ اداکارہ پر نیکا چوپڑا بھی اپنے نجی طیارے پر سفر کر نا پسند کرتی ہیں ۔ وہ آجکل ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں ملکوں میں شوٹنگز میں مصروف رہتی ہیں لہذا ان کو جلداز جلد بھارت سے نیو یارک جانا پڑتا ہے اس لیے وہ پرا ئیوٹ جیٹ کا استعمال کر نا پسند کرتی ہیں ۔
امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں وہ سفر کے لیے پرا ئیوٹ جیٹ کا استعمال کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں سے بھی رابطے میں رہتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے بتا یا کہ ان کے ایک دوست ے "آئی پی ایل"کے دوران اپنا جیٹ شاہ رخ خان ک کو دے دیا تھا تاکہ وہ اس میں میں سفر کریں ۔
اجے دیوگن پر ائیوٹ جیٹ کے مالک ہیں انہوں نے اپنے 6سیٹر جیٹ کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شئیر کی ہیں ۔
انیل کپور بھی سفر کے لیے اپنا پرا ئیوٹ جیٹ کا استعمال کرتے ہیں وہ اس جیٹ میں اپنے دوستوں اور صرف فیملی کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔
اکشے کمار بھی سفر کے استعمال کہ لیے پرائیوٹ جیٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔
سلمان خان شوٹنگز، فلموں کی پروموشنز اور دوسرے ممالک سفر کے لیے اپنے جیٹ کا استعمال کر تے ہیں ۔