محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری ٹیم میں شامل

12:36 PM, 9 Oct, 2017

لاہور : عثمان شنواری کو فاسٹ باولر محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ محمد عامر دائیں پنڈلی کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے.ڈاکٹرز نے محمد عامر کو دو سے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے.عثمان شنواری قائد اعثم ٹرافی میں حبیب بنک کی جانب سے میچ کھیل رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق محمد عامر دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پنڈلی کی تکلیف کے سبب اپنا 17واں اوور نامکمل چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں چلے گئے تھے، انھیں ایم آر آئی کیلیے بھیجا گیا جس میں انجری کی شدت کا اندازہ ہوا۔محمد عامر کو 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔اب ان کی جگہ عثمان شنواری کی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں