کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے ایمپائر جاں بحق

کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے ایمپائر جاں بحق

ڈھاکہ :کرکٹ میچ کے دوران کبھی ایسے ناخوشگوار واقعے رونما ہو جاتےہیں جن کی وجہ سے جینٹل مین گیم پر سوالات اٹھنے لگتے ہیں ۔ آسٹریلین کرکٹر کی ٹیسٹ میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے موت کو تو سبھی جانتے ہیں لیکن حال ہی میں بنگلہ دیش میں سٹیڈیم میں میچ کے دوران سینے میں گیند لگنے سے امپائر جان کی بازی ہارگیا۔


 17سالہ انعام الحق نامی لڑکا سٹیڈیم دوستوں کے ساتھ میچ کھیلنے کیلئے گیا اوربد قسمتی سے امپائر کے فرائض سرانجام دینے لگا ۔اسی دوران بلے نے زور دار شاٹ کھیلی لیکن گیند باونڈری پار جانے کی بجائے انعام الحق کے سینے میں جالگی ۔گینداس قدر زور سے لگی کہ متوفی کی سانس رک گئی اور وہ زمین پر گر گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انعام الحق کی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔ دوسری جانب مقامی پولیس چیف نے واقع کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 واضح رہے کہ سڈنی میں ہونے والے ایک فرسٹ کلاس میچ کے دوران ایک بائونسر لگنے سے ہیوز کے سر پر چوٹ آئی تھی اور وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے تھے۔ جس کے بعد کرکٹ میں حفاظتی انتظامات کے تناظر میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی تھی۔ میدان میں کھلاڑیوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اب آن فیلڈ امپائرز کے سلامتی کے حوالے سے بھی مختلف خدشات جنم لے چکے ہیں۔