پیانگ یانگ:ہم ایٹم بم سے امریکا کا علاج کریں گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکی کے ردعمل میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ہمارے جوہری ہتھیار ملکی سلامتی اور حفاظت کے طاقتور محافظ ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کی دھمکی کے ردعمل میں شمالی کوریا کے رہنما کا حکمراں جماعت کی سینٹرل کمیٹی کی رولنگ ورکنگ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں ہفتے شمالی کوریا نے دو مزید نیوکلیئرمیزائل لانچ کرتے ہوئے اپنے 6 جوہری تجربات کو مکمل کیا جو امریکا کی سرزمین کو تباہ کرنے کی صلاحیت میں اہم پیشرفت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتھیار ان کی ملک کی حاکمیت اور تحفظ کے طاقتور محافظ ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا سے کسی قسم کے مذاکرات کرنا بیکار ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے ایک ہی چیز کام کرے گی ۔
تاہم صدر ٹرمپ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کا اشارہ کس چیز کی جانب ہے لیکن اندازہ یہی لگایا جا رہا ہے کہ امریکی صدر نے ملٹری ایکشن کی جانب اشارہ کیا ہے کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی متعدد بار شمالی کوریا کے خلاف ملڑی ایکشن پر غور کا کہہ چکے ہیں۔