بگ باس کنٹسٹنٹ نے سلمان خان پر ہراساں کرنے کا کیس دائر کر دیا

بگ باس کنٹسٹنٹ نے سلمان خان پر ہراساں کرنے کا کیس دائر کر دیا

ممبئی: بھارتی پروگرام "بگ باس" کے میزبان سلمان خان پر" بگ باس 11 "کے کنٹسنٹ  زبیر خان نے ہراساں کرنے کا کیس دائر کر دیا۔
ریالٹی شو "بگ باس"بھارتی ٹیلی ویژن کا معروف شو ہےاور ہر سال کی طرح اس سال بھی" بگ ساس 11 "بھارتی پردے پر دھوم مچارہا ہے۔
شو کے کنٹنسٹنٹ زبیر خان کو اس کی بد تمیزی کے باعث "وکینڈ کے وار" میں سلمان خان نے سمجھانے کی کوشش کی تو  زبیر خان نے اپنی اصلاح کر نے  کی بجائے دل برداشتہ ہو کر اپنی تمام ادویات ایک ساتھ کھا لیں جس کے باعث زبیر خان کی حالت غیر ہوگئی اور اس کو فورا اہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع نے بتا تا کہ زبیر خان ٹھیک ہیں لیکن ہسپتال سے ڈسچارج ہو تے ہی زبیر خان نے ایک این جی او سے رابطہ کیا اور انصاف کا تقا ضا  بھی کیا ۔
زبیر خان نے اپنے بیان میں بتا یا ہے کہ ہسپتال میں دو پولیس اہل کار آئے اور میرے لاکھ کہنے پر انہوں نے سلمان خان کے خلاف کیس دائر کر نے سے صاف صاف انکار کر دیا اس لیےمیں نے انصاف کے لیے این جی او سے مدد مانگی ہے ۔

 

زبیر خان نے اپنی  د  رخواست میں لکھا کہ سلمان خان نے نہ صرف مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے بلکہ مجھے کہا ہے کہ" میں تجھے کتا بنا دوں گا" ۔

زبیر خان نے کہا سلمان خان نے میرے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے اور انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ بگ باس سکرپٹڈ ہے۔