اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں دوران ڈرائیونگ نیند آجانے کی وجہ حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ تاہم متعدد ممالک نے اس سلسلے میں بڑی شاہراہوں پر ڈرائیوروں کے لیے اہم ہدایات جاری کیں ہوئی ہیں ۔ پاکستان میں بھی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اس اہم مسلے پر قابو پانے کے لیے موٹروے پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں کے لیے ہدایات نامہ جاری کیا ہو اہے ۔
اس ہدایت نامے میں ڈرائیوروں کو نیند سے بچنے کے لیے اہم ترین ہدایات دی گئی ہیں ۔
موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کی جانے والی ہدایات مندرجہ ذیل ہیں
۔سفر شروع کرنے سے پہلے نیند ضرور پوری کریں
۔ پیٹ بھر کر اور مرغن غذانہ کھائیں
۔موٹروے پر ہر سو کلو میٹر بعد یا دو گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد 20منٹ کا آرام کیا جائے۔
۔ دوران ڈرائیونگ نیند کی علامات جن میں آنکھیں بھاری ہونا ،غنودگی ،باسیاں آنا ،انگڑایئاں آنا شامل ہیں ۔
۔ چیونگم چبانا یا ہلکی پھلکی اشیاءکھانے سے نیند کو دور رکھا جا سکتاہے ۔