روسی صدر اور ترک وزارت خارجہ نے کوئٹہ حملے کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار

11:26 PM, 9 Nov, 2024

کوئٹہ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

 پیوٹن نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

 انہوں نے کہا کہ ماسکو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور مطالبہ کیا کہ اس بربریت میں ملوث مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

ترک وزارت خارجہ نے بھی اس حملے کی مذمت کی اور متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر صبح کے وقت ایک خودکش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد سے دھماکا کیا، جس میں 27 افراد جان بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں