بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں:جے یو آئی ترجمان

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں:جے یو آئی ترجمان

اسلام آباد: جے یو آئی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کا کوئی ارادہ زیر غور نہیں ہے۔

 ترجمان کے بیان کے مطابق اس معاملے میں سینیٹر کامران مرتضیٰ کو کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں منصفانہ ٹرائل ضروری ہے، اور بطور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی سے رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

 ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔