لاہور میں چینی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی، آٹے کی قیمت میں اضافہ

09:15 PM, 9 Nov, 2024

لاہور:لاہور میں چینی کی قیمت میں 32 روپے فی کلو کمی کے بعد قیمت 157 روپے سے کم ہو کر 125 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے، جن میں دال چنا 40 روپے کمی کے بعد 360 روپے، دال ماش 75 روپے کمی کے بعد 425 روپے، کابلی چنا درجہ اول 45 روپے کمی کے بعد 355 روپے، اور کابلی چنا چھوٹا 25 روپے کمی کے بعد 295 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

ستمبر سے اب تک کالے چنے کی قیمت میں 50 روپے کمی آئی ہے، اور ہول سیل سطح پر دالوں کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔ دوسری جانب، مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 60 روپے بڑھ کر 1685 روپے ہوگئی ہے۔
 

مزیدخبریں