جوہر ٹاؤن میں تین کروڑ روپے کی چوری، متاثرہ شخص نے گھریلو ملازمہ اور والد پر شک ظاہر کیا

07:37 PM, 9 Nov, 2024

لاہور:لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔

 جوہر ٹاؤن کے رہائشی نسیم صادق کے گھر میں داخل ہو کر چور 57 تولے سونا، ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ شخص نے مقدمہ درج کرایا، جس میں بتایا گیا کہ چور 3 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لے گئے ہیں۔

متاثرہ شخص نے گھریلو ملازمہ سدرہ اور اُس کے والد ندیم پر چوری میں ملوث ہونے کا شک ظاہر کیا اور دونوں سے تحقیقات کی درخواست کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

مزیدخبریں