کینیڈا کا غیرملکی طلبا کے لیے فاسٹ ٹریک ویزا پروگرام ختم کرنے کا اعلان

05:47 PM, 9 Nov, 2024

کینیڈا :کینیڈا نے بین الاقوامی طلبا کے لیے اپنے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (SDS) ویزا پروگرام کو فوری طور پر بند کر دیا ہے، جس کا مقصد ملک میں غیر ملکی طلبا کی تعداد کو کم کرنا ہے۔ اس اقدام کے بعد اب طلبا کو ویزا درخواست کے عمل میں مساوی اور منصفانہ رسائی فراہم کی جائے گی، اور ان کے ویزے معمول کے پروسیسنگ طریقہ کار کے تحت جاری ہوں گے۔

پہلے SDS پروگرام کے تحت 14 ممالک کے طلبا کو صرف 4 ہفتوں میں ویزا مل جاتا تھا اور منظوری کی شرح 95 فیصد تھی۔ تاہم، اب اس تیز پروسیسنگ کو ختم کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، کینیڈا نے ملٹی پل انٹری ویزا کے قواعد میں بھی تبدیلیاں کی ہیں۔ نئے اصولوں کے مطابق اب امیگریشن افسر یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ آیا کسی غیر ملکی کو ایک بار یا متعدد بار کینیڈا میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے، اور اس کی مدت کا تعین بھی افسر کی صوابدید پر ہوگا۔

 اس سے قبل ملٹی پل انٹری ویزا رکھنے والے افراد اپنی ویزا مدت کے دوران بار بار کینیڈا آ جا سکتے تھے، مگر اب یہ اختیار امیگریشن افسر کے پاس ہوگا کہ وہ ویزا درخواست گزار کے سفر کی نوعیت کے مطابق اجازت دے۔

مزیدخبریں