ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم، عالمی مارکیٹ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں

05:36 PM, 9 Nov, 2024

کراچی :ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کا نرخ 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ آج اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور قیمتیں اسی سطح پر برقرار ہیں۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی گزشتہ روز نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے باعث زیورات کی خریداری متاثر ہو رہی ہے، جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 2683 ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام کی وجہ بین الاقوامی مالی حالات اور مختلف ممالک کی اقتصادی پالیسیز ہیں۔

مزیدخبریں