کراچی: کوئٹہ دھماکے کے بعد سندھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریلوے سٹیشنز پر اضافی حفاظتی اقدامات

کراچی: کوئٹہ دھماکے کے بعد سندھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریلوے سٹیشنز پر اضافی حفاظتی اقدامات

کراچی: کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد سندھ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے  اور کراچی ڈویژن کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر اضافی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں کراچی ڈویژن کے مختلف اسٹیشنز جیسے کینٹ سٹی، ڈرگ روڈ، لانڈھی، کوٹری، حیدرآباد اور ٹنڈو آدم میں سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس کی اضافی نفری تمام داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

ایس پی ریلوے پولیس جاوید خان نے بتایا کہ تمام ٹرینیں بم ڈسپوزل سکواڈ سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد ہی روانہ ہوں گی۔ اس کے علاوہ، بم ڈسپوزل سکواڈ ریلوے تنصیبات کی مسلسل چیکنگ کرے گا اور ہر دو گھنٹے بعد کلیئرنس کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں اور ان کے سامان کی بھی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی قسم کے خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے تاکہ سکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں