راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی

12:08 PM, 9 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: تحریک انصاف کے صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگے اور جلسے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کے مطابق، جلسے، جلوس، ریلیوں اور ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جب کہ اسلحے کی نمائش بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ 8 سے 10 نومبر تک رہے گا۔ اس دوران راولپنڈی اور اٹک پولیس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے سینٹرل پولیس آفس لاہور نے راولپنڈی اور اس کے ملحقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ ساتھ پنجاب کانسٹیبلری اور ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی 1500 اہلکاروں کی اضافی فورس آر پی او راولپنڈی کے حوالے کر دی ہے۔ اس اضافی فورس کو کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے تیار رکھنے کے لیے مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں