ٹک ٹاک نے نیا ’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ فیچر متعارف کرادیا

12:34 AM, 9 Nov, 2024

 چین :ٹک ٹاک نے موسیقی کے شائقین کے لیے ایک نیا فیچر، ’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘، متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے صارفین ایپل میوزک اور اسپاٹی فائے سے براہ راست گانے ٹک ٹاک پر شیئر کر سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت شائقین نہ صرف انفرادی گانے بلکہ پورے ایلبمز اور پلے لسٹس بھی شیئر کر سکیں گے۔

یہ فیچر موسیقی کے شوقین افراد کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ موسیقی کو بڑی تعداد میں شیئر کر سکیں۔ اس فیچر کے ذریعے گانے ٹک ٹاک کی فیڈ، اسٹوریز یا ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں بھی شیئر کیے جا سکتے ہیں۔

7 نومبر کو متعارف کرائے جانے والے اس فیچر تک تمام صارفین کو فوری رسائی نہیں ملی، لیکن وقت کے ساتھ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں