ہیکرز نشانے پر ،پولیس کا آپریشن،43 افراد گرفتار، 20  کے وارنٹ جاری

11:17 PM, 9 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی : پولیس نے ہیکرز کو نشانے پر رکھ لیا، پولیس نے بڑا اآپریشن کرتے ہوئے 43 افراد کو گرفتار کرلیا اور بیس کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ۔

دبئی پولیس نے ہیکرز اور آن لائن فراڈ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ہیکرز گینگ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 


دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ 43 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 20 کی شناخت اور وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ہیکرز 36 ملین ڈالر کا فراڈ کرچکے تھے، چوری شدہ رقم بھی برآمد کروالی گئی۔

 پولیس کے مطابق ہیکرز مختلف کمپنیوں، بینک کی خط و کتابت ہیک کر کے فراڈ کرتے رہے۔ ان سے گرفتار افراد سے لگژری گاڑیاں اور مہنگے فن پارے بھی برآمد کرکے ضبط کرلیے گئے۔

مزیدخبریں