دمشق:امریکہ نے شام میں ایران کی فوجی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔ شام میں ایران کی فوجی تنصیبات پر امریکی فضائیہ کے طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ شام میں ایران کی پاسداران انقلاب اور اس کی حمایت یافتہ ملیشیا کی ایک فوجی تنصیب پر کیا گیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے جواب میں دو لڑاکا طیاروں نے پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی امریکی حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے۔