ویلز :سمارٹ واچ نے زندگی بچالی ۔سمارٹ واچ کی وجہ سے ایک شخص کی زندگی بچ گئی۔ یوکے کی ایک کمپنی کے سی ای او کو مارننگ واک کے دوران سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی۔
تاہم سمارٹ واچ کی وجہ سے ان کی زندگی بچ گئی۔ ہاکی ویلز نامی کمپنی کے سی ای او نے دوران واک جب شدید درد محسوس کی تو فورا سمارٹ واچ کے ذریعے اپنی بیوی کوفورا کال کی۔ اس کی بیوی فورا پہنچ گئی اور بروقت طبی امداد ملنے پر کمپنی کے سی ای ار پال ویپہم کی زندگی بچ گئی۔
برطانیہ کی کمپنی کے سی ای او کی کی ایک شریان میں مکمل بلاک ہونے کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔سمارٹ واچز کئی مواقع پر زندگی بچانے والی ثابت ہوئی ہیں۔ اس بارے میں بہت سے واقعات ہو چکے ہیں کہ کس طرح اس نے دل کی دھڑکن، ای سی جی اور بہت کچھ کی پیمائش کرنے والے سینسر استعمال کر کے صارفین قبل از وقت طبی مسائل کا پتہ لگاسکتے ہیں۔