نئی دہلی : بھارت میں بھی اب اڑنے والی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی۔ ان ٹیکسیوں کی وجہ سے 90 منٹ کا سفر اب صرف سات منٹوں میں طے ہوگا۔ انٹرگلوب انٹرپرائززجو ہندوستان کی سرفہرست ایئر لائن انڈیگو کی معاونت کرتی ہے ۔امریکی آرچر ایوی ایشن کے اشتراک سے 2026 میں ہندوستان میں ایک اڑنے والی ٹیکسی کو متعارف کرا ئے گی۔
اس طرح بھارتیوں کا یہ خواب 2026 میں پورا ہوگا۔ اس کے لیے باقاعدہ ضوابط طے کئے جارہے ہیں اور کاغذی کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔ یہ بھارت میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کاحل ہے اور اس کےساتھ ساتھ فضائی آلودگی کا بھی حل ہے۔
اس کے لیے ٹیکنالوجی کابھرپور استعمال کیاجائے گا اور بھارت کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے سائنس دان اورماہرین کی مدد لی جائے گی۔ اس بارے میں کمپنی کا کہنا ہےکہ جو سفر نوے یا ساٹھ منٹ کا ہے وہ اب صرف سات منٹوں میں طے ہوسکے گا اس حوالے سے اگر کلیئرنس مل جاتی ہے تویہ سہولت سب سے زیادہ آبادی والے علاقے کے پہلی بار ہوگی ۔
یہ ای ہوائی جہاز چار مسافروں اور ایک پائلٹ کو 100 میل (تقریباً 161 کلومیٹر) تک لے جا سکتا ہے۔یہ سروس 200 طیاروں کے ساتھ شروع ہوگی اور اس کو دہلی، ممبئی، بنگلورو، جسے ہندوستان کی سلیکون ویلی کے نام سے جانا جاتا ہے، سے شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیاجارہا ہے۔کمپنی کاکہنا ہے کہ ایک سفر جس میں عام طور پر دہلی میں کار سے 60 سے 90 منٹ لگتے ہیں، مثال کے طور پر، ہوائی ٹیکسی میں تقریباً 7 منٹ لگیں گے۔