سیٹ بیلٹ  استعمال نہ کرنے  اور گاڑی میں فون سننے والے ڈرائیوروں کی شامت

07:08 PM, 9 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

برمنگھم: سیٹ بیلٹ  استعمال نہ کرنے  اور گاڑی میں فون سننے والے ڈرائیوروں کی شامت آگئی۔ اب جو ڈرائیور سیٹ بیلٹ ا ستعمال نہیں کرے گا یا گاڑی میں فون سنے گا اس کی شناخت  اے آئی ٹیکنالوجی سے ہوجائے گی اورا سکے بعد اس کو جرمانہ کیاجائے گا۔

لیور پول میں میری سائیڈ پولیس نے اب ایسے ڈرائیور جو دوران ڈرائیورنگ فون سنتے ہیں یا پھر سیٹ بیلٹ استعمال نہیں کرتے ان کے لیے  اے آئی ٹیکنالوجی  کا استعمال شروع کردیا ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیز رفتار ڈرائیوروں  اور دوران ڈرائیونگ اصولوں کی خلاف ورزی  کرنے والوں کی شناخت آسان ہوجائے گی۔

لیور پول میں میری سائیڈ پولیس نے مرسی سائیڈ پولیس نے جدید انفراریڈٹیکنالوجی  سے لیس وینز متعارف کروائی ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو فون استعمال کرنے جیسے قوانین کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔AI کیمرے اپنے موبائل فون استعمال کرنے والے ڈرائیوروں اورسیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے گاڑیوں میں سواروں کا پتہ لگانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

پولیس حکام کاکہنا ہےکہ   ٹریفک حادثات بڑھ رہے ہیں اس وجہ سے  روڈ سیفٹی ٹیموں نے تصادم کو کم کرنے  کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے۔

مزیدخبریں