محبت خوبصورت جذبہ، تنہائی پسند ہوں، اس لیے شادی کے چکر وں میں نہیں:کم کاردیشیان

06:16 PM, 9 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: اداکارہ وماڈل  کم کاردیشیان کاکہنا ہے کہ محبت ایک خوبصورت جذبہ ہے  لیکن تنہائی پسند ہوں اس لیے شادی کے چکروں میں نہیں ہوں۔ انہوں نے پیپلز میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہاکہ  محبت خوبصورت جذبہ ہے لیکن میں تنہائی پسند ہوں اور مجھے تنہائی اچھی لگتی ہے اس وجہ سے ابھی دوبارہ شادی کے چکروں میں نہیں ہوں۔ انہوں نے  دی کاردیشیان کی قسط میں بھی اس بات کااعتراف کیا کہ  وہ فی الحال کسی سے تعلقات قائم نہیں کرنا چاہتی اور تنہائی سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ  ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی سٹار کم کاردیشیان اور پروڈیوسر و فیشن ڈیزائنر کینے ویسٹ نے 7 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کیااور راہیں الگ  کرلی ہیں۔کم نے ماضی میں کینے ویسٹ کی ذہنی پریشیانیوں کو ختم کرنے میں ان کی بہت زیادہ مدد کی  تھی ۔

کینے نے امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تھا۔ تاہم وہ انتخابات میں ناکام رہے تھے لیکن انہوں نے اگلے انتخابات میں پھر سے میدان میں اترنے کا عندیہ دیاتھا۔ کم کاردیشیان کینے کی ان حرکتوں سے پریشان آگئی تھیں۔

مزیدخبریں