57 سالہ  پیٹرک ڈمپسی دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ قرار

05:58 PM, 9 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:57 سالہ  پیٹرک ڈمپسی کو دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ قراردیاگیاہے۔ پیٹرک ڈمپسی کو ایک سروے میں  ان کی شخصیت کی وجہ سے پرکشش قرار دیاگیا ہے۔  فیشن میگزین ’پیپل‘ نے ہالی وڈ کے 57 سالہ اداکارہ پیٹرک ڈمپسی کو دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا ۔


پیپلز میگزین ہر سال اختتام پر دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعلان کرتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ 38 برس سے جاری ہے۔’دنیا کے پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے زیادہ تر مرد حضرات میں ایسے افراد شامل ہیں،جنہیں عام طور پر ادھیڑ عمری کے بعد یہ اعزاز حاصل رہا۔پیٹرک ڈمپسی  ان مردوں میں  شامل ہیں جن کی عمر 57 سال ہے اور ان کو اس عمر میں پرکشش ترین مرد قرار دیاگیا ہے ۔

پیٹرک ڈمپسی نے خود کو سال 2023 کا سب سے زیادہ پرکشش ترین مرد قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہارکیا ہے ۔ان سے قبل 2022 میں کرس ایون کو 41 سال کی عمر میں دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا جب کہ ان سے قبل 2021 میں امریکی اداکار 52 سالہ پال رڈ کو پرکشش مرد قرار دیا گیا تھا۔

پیٹرک ڈمپسی نے 1987 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہیں سب سے زیادہ شہرت ان کے میڈیکل ٹی وی سیریل میں نیوروسرجن کا کردار ادا کرنے سے ملی۔ انہوں نے ڈرامے کی 250 اقساط میں 2005 سے 2015 تک نیوروسرجن کا کردار ادا کیا۔اداکاری کے علاوہ وہ کار ریسنگ ڈرائیور بھی ہیں اور انہوں نے باضابطہ طور پر متعدد مقابلوں میں حصہ لیا اور نمایاں پوزیشنز بھی حاصل کیں۔

پیٹرک ڈمپسی نے دو شادیاں کیں، جن میں سے پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی جو کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز 1987 میں کی جو 1994 تک جاری رہی۔انہوں نے دوسری شادی 1999 میں میک اپ آرٹسٹ و اداکارہ جیلین فنک سے کی ہیں، جن سے انہیں تین بچے ہیں اور ان کے بڑے بیٹے کی عمر 21 برس ہے، جب کہ ان کے باقی دونوں جڑواں بچوں کی عمر 16 برس ہے۔

مزیدخبریں