چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے اختیارات رجسٹرار سپریم کورٹ کو دے دیے 

05:57 PM, 9 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تقویض کر دیے۔رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں مکمل بااختیار ہوں گی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور بھی رجسٹرار کو چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دینے کا اختیار ہوگا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کو سپریم کورٹ کا سالانہ بجٹ پلان بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دینے کا اختیار ہوگا۔

مزیدخبریں