عمران خان کو جیل میں "دوائی" مل رہی ہے، مائنس 9 مئی پی ٹی آئی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: رانا ثناء

04:11 PM, 9 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھے یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے۔ معیشت کی بحالی کےلئے مائنس نو مئی پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کےلئے تیار ہیں۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئندہ انتخابات میں  ضمنی نہیں بلکہ جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے۔ نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے۔ نوازشریف جلدچوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہاتھی کے پائوں میں سب کا پائوں ہے نوازشریف قائد ہیں اور قائد رہیں گے شہبازشریف پارٹی صدر رہیں گے۔ آصف علی زرداری کا حق حاصل ہے کہ لاہور کے وزیر اعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیر اعظم کی راہ ہموار کریں ۔

مزیدخبریں