فواد چودھری کے خلاف چارپائی چوری کا مقدمہ درج 

03:59 PM, 9 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

جہلم (جانب منزل نیوز) سابق وفاقی وزیر چودھری فواد حسین کے خلاف کھاد کی بوریاں، چارپائیاں اور صوفہ چوری کا مقدمہ بھی درج ہو گیا ۔ 

تھانہ پنڈ دادنخان جہلم میں درج ایف آئی آرمیں کہا گیا کہ فواد چودھری اپنے نامعلوم مسلح ساتھیوں ہمراہ30نومبر 2020کوچودھری نعمان آصف کے بھائی شاہد آصف کے ڈیرے میں زبردستی داخل ہوئے۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چودھری اپنے ساتھیوں کی مدد سے ڈیرے سے 06 بوری یوریا،06بوری ڈی اے پی، چارپائیاں، صوفہ سیٹ وغیرہ چوری کرکے لے گئے اور مکان کا قبضہ جمعہ خان بلوچ کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں