انوار الحق کاکڑ کے بیرون ملک جاتے ہی عمرا ن حلف اٹھانے ایوان وزیر اعظم پہنچ گیا

01:01 PM, 9 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑکے بیرون ملک جاتے ہی وزیراعظم سیکرٹریٹ گیٹ نمبر 2 پر نامعلوم شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔  نامعلوم شخص کا کہنا تھاکہ  وزیراعظم آفس میں جانا ہے اور وزیراعظم  کی کرسی پر بیٹھنا ہے۔ 

  

پولیس ذرائع کا کہنا  کہ  ملزم کا کہنا ہے صبح میں نے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھانا ہے ۔ظاہری دیوانہ لگتا ہے جبکہ ملزم کا نام عمران سلیم ہے ۔

پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا ہے ۔

مزیدخبریں