مفکر پاکستان کا یومِ ولادت، مزار ِاقبال پر گارڈز کی تبدیلی

08:51 AM, 9 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: آج حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت منایا جا رہا ہے۔ اس موقع کی نسبت سے لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ہے۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاک بحریہ کےاسٹیشن کمانڈر  کموڈور ساجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

  کموڈور ساجد حسین نے مزارِ اقبال پر حاضری دی۔ پھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

پاکستان کے تصور کا خواب دیکھنے والے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 146 واں یومِ پیدائش ہے۔

علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ کے ایک دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مولوی میر حسن اور پروفیسر آرنلڈ کی شاگردی نے ان کے دینی اور دنیاوی علم کو جلا بخشی جبکہ جرمنی اور برطانیہ سے حاصل ہونے والی اعلیٰ تعلیم نے وسیع النظری پیدا کی۔

علامہ اقبال کی شاعری نے برصغیر کی پسماندہ مسلم قوم کو جگایا، امید پیدا کی اور ان کے دو قومی نظریے اور علیحدہ قومیت کے تصور نے پاکستان کی راہ ہموار کی۔

مزیدخبریں