ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

11:13 PM, 9 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے جس کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور ایشیائی ترقیاقی بینک مشترکہ طورپربریس پروگرام کے تحت رقم فراہم کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایشین انفراسٹرکچر اویسٹمنٹ بینک کی جانب سے منظور کئے گئے فنڈز رواں ماہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو منتقل ہو جائے گا۔ 

مزیدخبریں