صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید بھی بطور سپریم کورٹ جبکہ جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی منظوری دی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مندرجہ بالا تعیناتیوں کی منظوری آئین پاکستان کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں