نیویارک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام جماعتوں کو اپنے معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہیے ۔
پاکستان میں ہونے والے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں ۔ لوگوں کو پُر امن احتجاج کا حق حاصل ہونا چاہیے ۔ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، تشدد کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا ایک جمہوری اور پُر امن پاکستان کیلئے پُر عزم ہے ۔ تمام جماعتوں سے مطالبہ ہے تشدد، ہراساں اور ڈرانے سے باز رہیں ۔
نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ آزاد میڈیا جمہوریت کیلئے اہم ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی پر بات کرتے رہیں گے ۔