پاکستانی فلم ''دی لیجنڈ آف مولا جٹ'' کی بے مثال کامیابی پر خوشی ہوئی: مریم اورنگزیب

03:10 PM, 9 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم ''دی لیجنڈ آف مولا جٹ'' کی بے مثال کامیابی پر خوشی ہوئی ، یہ فلم پاکستان کی فلم سازی کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت پاکستانی فلم میکرز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ہر ممکن معاونت کر رہی ہے ۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں موجود ہر فرد فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

برصغیر کے عظیم شاعر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ علامہ اقبال ایک تاریخ ساز شاعر ، عظیم فلسفی اور مفکر تھے اُن کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔

مزیدخبریں