کوشش کر رہے ہیں وزیراعظم کو جلد گھر بھیج دیں: بلاول بھٹو زرداری

کوشش کر رہے ہیں وزیراعظم کو جلد گھر بھیج دیں: بلاول بھٹو زرداری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شہباز شریف ،بلاول بھٹو اور دیگر اپوزیشن رہنا سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

                                                                    

نیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپوزیشن ارکان کو رات کے کھانے پر بلایا جس میں 180 ارکان شریک ہوئے ۔ شہباز شریف کا کہنا ہے ۔اس حکومت نے بائیس کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی اب اس کو تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ  لو گ مارے مارے پھر رہےہیں ۔ڈینگی نے برا حال کر رکھا ہے ۔حکومت کو دور دور تک اسکا احساس نہیں ہے ،لوگ  اب ہاتھ اٹھا اٹھا کر دعا مانگ رہے ہیں  کہ انہیں تو پرانا پاکستان چاہئے ۔الیکشن جب بھی ہوں شفاف ہونے چاہیئں ۔حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ۔

ڈنر میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم جا رہے ہیں ؟ اس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں وزیراعظم کو گھر بھیج دیا جائے۔