اسٹیبلشمنٹ کے قریب کون، کس کا قریبی رابطہ؟ 

08:00 PM, 9 Nov, 2021

اسلام آباد:   اسٹیبلشمنٹ کے قریب کون، کس کا قریبی رابطہ؟دوبڑی پارٹیوں میں لفظی گولہ باری عروج پر پہنچ گئی ۔

نمائندہ نیو نیو ز کے مطابق ایک طرف شہبا زشریف اور بلاول بھٹو ملاقاتیں کر رہے ہیں دو سری طرف دونوں پارٹیوں کے سینئررہنما ئوں نے  ایک دوسرے کیخلاف لفظی گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے سینر رہنماؤ ں کا کہنا ہے اسٹیبلشمنٹ کے قریب کون ،کس کا قریبی رابطہ ہے ،بہت جلد منظر عام پر آ جائے گا ،مصدق ملک نے کہا  مشترکہ اجلاس میں قوانین کا مسئلہ حل ہوجائے پھر الزامات کا جواب دوں گا ۔

پیپلزپارٹی رہنماؤں کی طرف سے مسلم لیگ ن پراسٹیبلشمنٹ کے قریبی رابطوں کے الزامات کے بعد مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت بھی آگ بگولہ ہو گئی ،سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا مشترکہ اجلاس میں قوانین کا مسئلہ حل ہوجائے تو پھر الزامات کا جواب دوں گا ۔

مزیدخبریں