وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی تشویشناک صورتحال سے دنیا کو خبردار کر دیا

PMIK,Afghanistan,Afghan Peace Process,Traca Plus

 

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہریوں کو انسانی المیہ سے بچایا جائے جس کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا عالمی برادر افغانستان کی مدد کیلئے آگے بڑھے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ،انہوں نے کہا پاکستان افغانستان کو ہرممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا۔

افغانستان کے ایشو اور پر امن افغانستان کیلئے اہم ملاقاتیں اسلام آباد میں ہونے جا رہی ہیں جس کیلئے افغا نستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کل وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے ،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ بھی کل پاکستان پہنچیں گی،دونوں رہنما اسلام آباد میں ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس کے سائیڈ لائنز پر مہمان وفود کی ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں افغانستان میں امن و سلامتی کی صورتحال ، اقتصادی بحالی، انسانی حقوق کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا،، ملاقاتوں میں امریکا کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے مطالبہ پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔