کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا اور وزیراعظم کی ہدایت پر جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ سے ملاقات میں جے آئی ٹی بنانے پر اتفاق ہوا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ناظم جوکھیوقتل کیس کو دبانے اوت ورثا پر شدید دباؤ ہے اور دونوں یم پی ایز شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم سے گزارش کی واقعے کی شفاف تحقیقات کے لئے جےآئی ٹی بنائی جائے، جے آئی ٹی کی تحقیقات سے اصل حقائق سامنے آئیں گے اور شفاف تحقیقات سے ورثا کا قانون پراعتماد بھی بحال ہو گا۔
یاد رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں مزید 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور کیس میں اغوا کی دفعہ 365 اور ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کر لیا ہے۔
خیال رہے گرفتار جام اویس سمیت 3 ملزمان پولیس ریمانڈ پر ہیں اور واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج ہے۔