شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ کو عشائیے پر بلا لیا

05:39 PM, 9 Nov, 2021

لاہور: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے نئی حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ کو عشائیے پر بلالیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری ، اسعد محمود، امیر حیدر ہوتی سمیت اپوزیشن جماعتوں کےدیگر رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔ عشائیے میں پارلیمنٹ میں حکومتی قانون سازی روکنے کی مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں اپوزیشن رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی، مولانا اسعد محمود سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

مزیدخبریں