گردشی قرضے کم کرنے پر خصوصی توجہ کر رہے ہیں: اسد عمر 

04:11 PM, 9 Nov, 2021

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکلر ڈیٹ کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی جا رہی ہیں ۔ گردشی قرضے کم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے عالمی بنک کے وفد  نے ملاقات کی ۔ عالمی بنک کے جنوبی ایشیاء کے ریجنل ڈائریکٹر گوینزے نے وفد کی قیادت کی ۔ ملاقات میں توانائی،تعلیم صحت ،پینے کے صاف پانی انفراسٹرکچر اور صحت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال  ہوا۔

ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ  یہ منصوبے عالمی بنک کے اشتراک سے جاری ہیں ۔ اسد عمر نے کہا کہ  حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ کراچی کے ڈرینیج سسٹم کے فور اور پینے کے صاف پانی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے ۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت نے سرکلر ڈیٹ کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں ۔ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی جا رہی ہیں ۔

گردشی قرضے کم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے ۔ عالمی بنک کے تعاون سے ٹرانسمیشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔عالمی بنک کے ریجنل ڈائریکٹر نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر عملدرآمد کو سراہا۔

مزیدخبریں