'حسن علی کو ٹیم سے باہر بٹھانے کا سوچ نہیں سکتے، فخرزمان بھی میچ بنا سکتے ہیں'

02:58 PM, 9 Nov, 2021

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ حسن علی کو ٹیم سے باہر بٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ، وہ میچ ونر ہیں ، فخر زمان کا دن ہو تو وہ اکیلے ہی میچ بنا سکتے ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ سیمی فائنل میں بھی پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کے تمام کھلاڑی پرفارم کریں ، ایسا ممکن نہیں ، کسی بھی کھلاڑی کی پرفارمنس میں اتار چڑھاؤ آسکتا ہے ۔ لیکن پھر بھی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ جن کھلاڑیوں کی ڈیمانڈ کی ، وہ سب مل گئے ، کپتان کو اندازہ ہوتا ہے کہ کس کھلاڑی کی ضرورت ہے ، گنجائش کے مطابق جو پلیئرز مانگے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

بابر اعظم نے کہا کہ اپنے حقوق کا استعمال کیا ، کھل کر فیصلے کیے جس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سوپر 12 اسٹیج مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ، کل پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا ، جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا ۔

مزیدخبریں