معروف اداکارہ پر شوہر کا تشدد، پونم پانڈے ہسپتال منتقل

12:17 PM, 9 Nov, 2021

ممبئی: پولیس نے بھارتی اداکارہ پر تشدد کرنے کے الزام میں ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا ۔ اداکارہ پونم پانڈے نے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے شوہر فلمساز سام نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کی شکایت پر باندرا تھانے کی پولیس نے فلمساز سام بمبے کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ  مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں   ۔ ان کی سر آنکھ اور چہرے پر زخموں کے نشانات موجود ہیں ۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں ابھی مزید تفصیلات کو سامنے نہیں لایا جارہا ہے ۔پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ اداکارہ کو تشدد کا نشانہ کیوں بنایا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اداکارہ پونم پانڈے اور فلمساز وڈائریکٹر سام بمبے نے کئی سال دوستی کے بعد شادی کی تھی ۔ تاہم دونوں کے تعلقات شادی کے بعد خراب ہی رہے ہیں ۔ بھارتی اداکارہ پونم  پانڈے نے شوہر سام بمبے کے خلاف پہلی مرتبہ تھانے میں شکایت درج نہیں کرائی انہوں نے ایکبار پہلے بھی اپنے شوہر کو گرفتار کرادیا تھا ۔

اوریہ اس وقت کی بات ہے جب پونم پانڈے  شوہر کے ساتھ  گوا میں ہنی مون منا رہی تھیں  ۔شادی کے ابتدائی دنوں میں ہی انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا ہے اور ان کا سام بمبے کے ساتھ شادی کا فیصلہ غلط تھا  پولیس نے سام کو گرفتار کرلیا   تاہم ضمانت کے بعد دونوں میں صلح ہوگئی تھی ۔

مزیدخبریں