امریکا میں مقیم پاکستانی شہری نے میراتھن ریس کی فتح ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام کردی

11:23 AM, 9 Nov, 2021

ٹیکساس : امریکی شہری نے 48 ویں میراتھن ریس ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں  ندرت صدیقی نے فورٹ ورتھ میراتھن دوڑ میں  چھٹی مرتبہ حصہ لیا ۔  چار گھنٹے اور آٹھ منٹ طویل اس میراتھن میں اپنی تیسری پوزیشن کو انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام کردیا ۔

اس موقع پرندرت صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ اس معصوم سیاسی قیدی بہن کیلیے میری چھٹی خاص ریس تھی۔ یہ میراتھن امریکا کے اس  شہر میں تھی جس کی جیل میں ڈاکٹر عافیہ بند ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات یقین سے بالاتر ہے کہ وہ 18 سال سے اس جرم کے الزام میں قید ہیں جس کا ارتکاب اس نے نہیں کیا ہے۔ ایسا الزام کہ جس میں کوئی ہلاک یا زخمی تک نہیں ہوا تھا۔

 انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان نے اپنی بے گناہ شہری کی رہائی کیلیے ایک رسمی خط تک امریکی حکومت کو نہیں لکھا ہے۔ جب میں میراتھن میں دوڑ رہی تھی تو سلیمہ گل عافیہ کے کیس کے بارے میں وہاں موجود لوگوں کوآگاہی دے رہی تھیں۔

 یاد رہےکہ امریکی ریاست ٹیکساس میں مقیم ندرت صدیقی  امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سرگرم ہیں ۔

مزیدخبریں