عالمی وبا سے چھٹکارا پانےکا مشن،دنیا کی بڑی دوا ساز کمپنیوں نےویکسین تیار کرلی

11:57 PM, 9 Nov, 2020

نیویارک :امریکا اور جرمنی کی دواساز کمپنیوں نے اپنی مشترکہ تجربے میں دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے عالمی وباکی ویکسین تیار کر لی ہے جو کہ 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہے۔

دواساز کمپنیوں کے دعوے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ 90 فیصد مؤثر کورونا ویکسین کی خبر بہت زبردست خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین جلد آرہی ہے۔ ٹرمپ نے عالمی وبا کی ویکسین کے آ نے کو بہت بڑی خبر قراردے دیا۔


ادھر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکا اور جرمنی کی دواساز کمپنیوں کی جانب سے مشترکہ تجرباتی کورونا وائرس کی ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ موثر ہونے کی خبر پر تمام سائنس دانوں کو مبارکباد دی ہے۔ نومنتخب امریکی صدر نے  ولمنگٹن سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کورونا ویکسین بنا کر نئی امید دینے والے تمام ذہین خواتین اور مردوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 


دوسری طرف روس کا بھی کہنا ہے کہ اس نے زیادہ موثر کرونا ویکسین تیار کر لی ۔دوسری جانب روسی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ روس کی کوروناویکسین اسپوٹنک فائیو 90 فیصد سےزیادہ مؤثرہے۔

مزیدخبریں