پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کےبیانیے میں کوئی فرق نہیں ،سینیٹرسراج الحق

10:24 PM, 9 Nov, 2020

اسلام آباد: پی ڈی ایم ، پی ٹی آئی مفادات کےلیے اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔ امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اپنی اپنی بقاکی جنگ لڑرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نےپاکستان کاپاسپورٹ پوری دنیامیں بدنام کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نےقوم کوآئی ایم ایف اورورلڈبینک کی غلامی میں جکڑدیا ہے۔ جمہوریت کاراگ الاپ کرپارٹیاں عوام کودھوکانہیں دےسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ جن پارٹیوں میں جمہوریت نہیں وہ جمہوریت کی بحالی کادعویٰ کیسےکرسکتی ہیں؟

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لنگرخانوں،پناہ گاہوں،کٹے،مرغی انڈوں کاوژن رکھنے والوں نےمعیشت کابیڑاغرق کردیا۔حکومت نے زراعت ،صنعت اور معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نےنوجوانوں کونوکریاں دینےکی بجائےانہیں ٹائیگربنادیا۔غریب کو تعلیم ،روزگار،انصاف اورعلاج کی سہولت نہیں۔

کرپشن اور کرپٹ افراد کے خلاف بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ  احتساب کےبےلاگ اوربےرحم نظام کےبغیرکرپشن کاخاتمہ خودفریبی ہے۔ نیب کی الماریوں میں کرپشن کے150میگااسکینڈل کی فائلیں سڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کے 436ملزم آزادپھررہے ہیں۔ 

مزیدخبریں