نواز شریف  نے اداروں کیخلاف جو بیانیہ اپنایا وہ  ثبوت کے بغیر   نہیں ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

09:08 PM, 9 Nov, 2020

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ  نواز شریف  نے اداروں کیخلاف جو بیانیہ اپنایا وہ  ثبوت کے بغیر   نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف  تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں وہ جو بھی بات کریں گے ان کے پاس دلائل ہونگے۔ 

 نیو نیوز کے پروگرام" سیدھی بات ، بینش سلیم کے ساتھ" میں  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی  سن لے’’تقسیم کرو  اور حکومت کرو‘‘ کی پالیسی اب  نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ  میں نے جو بیانیہ اپنایا ہے اُس کا   مقصد ہر گز اپنے لئے کوئی نرم گوشہ پیدا کرنا نہیں۔انہوں نے یقین کیساتھ کہا کہ پی پی گلگت میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان الیکشن 2020 کا شیڈول جاری کر دیا گیا اور تمام 24 حلقوں پر عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔ جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے سر توڑ کوششیں کی ہوئی اور آئے روز جلسے اور کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے اور خوب الیکشن مہم کو جاری رکھا ہوا ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے اور وہ اپنی الیکشن مہم کو 12 نومبر تک جاری رکھ سکیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  بھی گلگت بلتستان میں الیکشن کمپین کیلئے موجود ہیں۔ اور وہ بھی پر امید ہیں کہ گلگت بلتستان میں مسلملیگ ن کلین سوئپ کرے گی۔

مزیدخبریں