لندن : موسم سرما کی آمد آمد ہے ۔ جس کے ساتھ ہی مرد وخواتین میں خشک جلد کامسلہ درپیش آنا معمول کی بات ہے ۔
اس موسم میں جلد اور چہرا پھٹنا شروع ہوجاتاہے ۔ اس کا مردوں سے زیادہ خواتین کو سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سردی کے موسم کے ساتھ کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کی وجہ سے جلد خشک ہوجاتی ہے ۔
اس کے علاوہ زیادہ نمکین کھانے بھی جسم کے خلیوں سے رطوبت کھینچتے ہیں اور یہ ہی حال مقدار سے زیادہ میٹھی چیزوں کا ہے ۔
جن اشیاء میں چینی کا زیادہ استعمال کیا جاتاہے ۔ وہ جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں ، جلد کی تازگی اور لچک ختم ہوجاتی ہے ۔ ان کھانے میں سفید چاول ، روٹی وغیرہ شامل ہے ۔
ماہرین غذا وٹامن اے سے بھرپور اشیاء موسم سرما میں کم کھانے کی ترغیب دیتے ہیں ، ان میں دودھ ، انڈے کی زردی وغیرہ بھی شامل ہیں اس سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور جلد کی خشکی میں اضافہ ہوتاہے ۔