پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو اپنی سرزمین کا مالک بنا کر رہے گی، بلاول بھٹو

02:49 PM, 9 Nov, 2020

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت گلگت بلتستان کی عوام کو اپنی زمین کا مالک بنائے گی۔

اس بات کا اعلان انہوں نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے عوام کے سامنے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان دو سالوں میں آپ کی فلاح وبہبود کیلئے کیا کیا؟ پی ٹی آئی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے ایک منصوبہ نہیں دیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی اس نے عوام کو ان کے حقوق دیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں شہری پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ ہم یہاں کی عوام کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دیں گے۔ ہم گلگت کی عوام کو اپنی سرزمین کا مالک بنائیں گے۔ ساری جماعتوں نے روزگار چھینا، پیپلزپارٹی روزگار دیتی ہے۔

مزیدخبریں