مس ورلڈ بننے کے 20 سال بعد پریانکا چوپڑا نے اہم انکشاف کردیا 

01:11 PM, 9 Nov, 2020

ممبئی : بالی ووڈ میں انٹری دینے والی پریانکا چوپڑا کی شہرت 20 سال پہلے  مس ورلڈ کا خطاب ملنے سے شروع ہوئی تھی ۔ لیکن جب انہیں مس ورلڈ کا خطاب دینے کے لیے سٹیج پر بلوایا گیا تو انہوں نے اپنی سب سےبڑی پریشانی کو چھپانےکے لیے نمستے کرکے پریشانی کو چھپایا ۔ 

پریانکا چوپڑا کا کہنا  ہے کہ وہ جب مس ورلڈ بنی تو ان کے سوٹ کو ایک ٹیپ کے ذریعے جسم کے ساتھ چپکایا گیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ اس دن جب تک انہیں مس ورلڈ کا اعزاز ملنے کے بعد ڈائس پر خطاب کرنا پڑا اس وقت تک مجھے یہ ہی پریشانی رہی کہ کہیں یہ سوٹ کھل نہ جائے ۔ 

اس وقت لوگ سمجھ رہے تھے کہ مجھے جیتنےکے بعد پریشانی ہورہی ہے لیکن میں اصل میں صرف اور صرف اس وجہ سے پریشان تھی  کہ میرے لباس کو کوئی مسلہ پیش نہ آجائے ۔ پریانکا کا کہناتھاکہ میں نے اپنے لباس  کو ٹھیک رکھنے کے لیے نمستےکے انداز میں اپنے ہاتھ جوڑے رکھے ۔

لوگ سمجھ رہے تھے کہ میں ان کے احترام میں ایسا کررہی ہوں ، حالنکہ مجھے اپنی پریشانی تھی جس کی وجہ سے میں نے  اپنے لباس کو پکڑنے کے لیے نمستے کے انداز میں ہاتھ جوڑے ہوئے تھے ۔ 

ایک اور واقعہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ دو ہزار اٹھارہ میں ایک لباس پہنا تھا وہ اتنا تنگ تھا کہ میری پسلیاں ہی دب کر رہی  گئیں تھیں ۔ 

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا بھارت سے منتخب ہونے والی پانچویں مس ورلڈ تھیں ۔

انہیں مس ورلڈ کا ٹائٹل ملنے سے پہلے مس انڈیا کا ٹائٹل بھی ملا تھا ۔  

مزیدخبریں