غذر: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نصیب میں عوام کی خدمت کرنا نہیں لکھا ہے۔ میں نے اس جعلی حکومت کو کبھی حکومت تسلیم نہیں کیا۔
غذر کے علاقے گوپس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گوپس کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں، لیکن جعلی حکومت ان کو روک کے بیٹھی ہوئی ہے۔ یہ اجتماع بتا رہا ہے کہ گلگت بلتستان میں شیر کی حکومت آئے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی حکومت تھی تو ہم نے گلگت میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ ہمارے دور میں دہشتگردی کا ایک واقعہ بھی رونما نہیں ہوا۔ دیامیر اور بھاشا ڈیم پر نواز شریف کی طرح کسی نے کام نہیں کیا۔ نواز شریف نے گلگت میں سڑکیں اور ہسپتال بنائے
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لاحق تمام بیماریوں کا حل نواز شریف ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عوام کے سامنے اعلان کیا کہ ہماری جماعت دیامیر متاثرین اور ان کی نوکریوں کیلئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائے گی۔