بائرن میونخ کے مڈفیلڈر جوشوا کمیچ زخمی، تین ماہ کیلئے ٹیم سے آئوٹ

10:58 AM, 9 Nov, 2020

برلن: بائرن میونخ کے مڈفیلڈر جوشوا کمیچ گھٹنے کی سرجری کی وجہ سے تین ماہ کیلئے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے۔ ڈاکٹروں نے زخمی کھلاڑی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

جوشوا کمیچ ہفتے کو کھیلے گئے ایک میچ کے دوران گر کر زخمی ہو گئے۔ ٹیم سٹاف نے انھیں موقع پر طبی امداد دی لیکن ان کے گھٹنے کا درد برقرار رہا۔ جس کے بعد انھیں سہارا دے کر میدان سے باہر لے جایا گیا۔

بعد ازاں ایمبیولینس کے ذریعے جوشوا کمیچ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے ان کے گھٹنے کی کامیاب سرجری کی۔ نوجوان کھلاڑی اس وقت آپریشن کے بعد ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز نے انھیں صحتیابی تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

خبریں ہیں کہ ڈاکٹروں نے جوشوا کمیچ کو تین ماہ کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال جنوری میں اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں، اس سے قبل انھیں احتیاط برتنا ہوگی۔

خیال رہے کہ 25 سالہ جوشوا کمیچ کا شمار ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ بائرن میونخ کی ٹیم میں انتہائی اہم پوزیشن مڈفیلڈر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کئی مواقع پر اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو فتح دلوائی اور شائقین کرکٹ کے دل جیتے۔

8 فروری 1995 کو پیدا ہونے والے جوشوا کمیچ جرمنی کے پروفیشنل فٹبالر ہیں جو قومی فٹبال ٹیم کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے 2015ء میں بائرن میونخ کو جوائن کیا تھا۔ 7 ملین یورو کے اس معاہدے کو فٹبال کی تاریخ کے بڑے ایگریمنٹس میں گردانا جاتا ہے۔

انہوں نے 17 مئی 2016ء سے جرمن ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی شروع کی۔ جوشوا کمیچ کے مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں